ٹیکسلا ،گھر سے کروڑ سے زائد کا زیور چرانے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی( خبر نگار) ٹیکسلا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھر سے کروڑ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیورات چرانے والے شخص کو گرفتار کر لیا ۔۔۔
زیر حراست شخص سے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے مسروقہ 23 تولہ طلائی زیورات برآمد ہوئے ، زیر حراست شخص چند روز قبل شہری کے گھر میں پینٹنگ کا کام کر رہا تھا، زیر حراست شخص نے موقعہ پاکر طلائی زیورات چرائے اور فرار ہو گیا تھا ۔