ملک کی تعمیر و ترقی میں مزدور کا اہم کردار ،خورشید شاہ
اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے یوم مئی پر پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن ہم محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔۔۔
اور ملک کی تعمیر و ترقی میں اُن کے بنیادی کردار کو سلام پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں، کسانوں اور محنت کشوں کی پارٹی ہے اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ محنت کشوں کی ترقی اور خوشحالی کیلئے کام کیا ہے ۔ سرپرست اعلی پاکستان سویٹ ہوم و سابق ایم این اے زمرد خان نے کہا ہے کہ صحت، تعلیم اور معاشی ترقی ہر مزدور کا بنیادی حق ہے اور مزدوروں، کسانوں اورمحنت کشوں کی خوشحالی معاشرتی استحکام کی ضمانت ہے ۔