مزدور کا حق مارنے والی سوسائٹی کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی، خرم نواز
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ معیشت کا پہیہ مزدور کی محنت سے چلتا ہے ۔۔۔
، مزدور کا حق مارنے والی سوسائٹی کبھی خوشحال نہیں ہو سکتی، مزدوروں نے محنت کرنا چھوڑی دی تو فیکٹریاں بند اور کھیت ویران ہو جائیں گے۔ مزدوروں کی محنت سے امیروں کے گھروں میں خوشحالی ہے، مزدور کی محنت سے غربت کے اندھیرے خوشحالی کی روشنی میں بدلتے ہیں۔