کامسیٹس یونیورسٹی میں فنونِ لطیفہ کی نمائش، 35فنکاروں کی شرکت
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) وزیرِاعظم یوتھ پروگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر روبینہ اعوان نے کامسیٹس یونیورسٹی کے ۔۔۔
اسلام آباد کیمپس میں منعقدہ فنونِ لطیفہ کی نمائش دی امپرفیکٹ کینوس کا افتتاح کیا۔ نمائش انسانی روح اور عصرِ حاضر کے حالات کے مابین کشمکش کی ایک ایسی گہری اور بامعنی عکاس ہے، جس میں زندگی کی پیچیدگیوں اور آزمائشوں کو محض کمزوری نہیں بلکہ ارتقا، نمو اور باطنی تبدیلی کے محرکات کے طور پر پیش کیا گیا۔ پاکستان بھر سے 35ممتاز فنکاروں کے فن پارے شامل کیے گئے۔ نمائش میں 80سے زائد فن پارے رکھے گئے ہیں۔