فیڈرل اردو یونیورسٹی اور پولینڈ کی یونیورسٹی کے اشتراک سے عالمی سلامتی پر نشست
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) فیڈرل اردو یونیورسٹی اسلام آباد اور پولینڈ کی یونیورسٹی آف واریمہ اینڈ مازورے کے ۔۔۔
اشتراک سے عالمی سلامتی کے موضوع پر برقی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ بدلتے عالمی نظام میں سلامتی کو درپیش خطرات؛ پاک پولینڈ تناظر میں کے زیرعنوان منعقدہ سیشن میں دونوں جامعات کے طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جامعہ اردو کی جانب سے لیکچرار سید احسان علی نے نظامت کی، ماہرین نے جغرافیائی سیاست اور اس کے بدلتے رنگ، ڈس انفارمیشن اور اس کے اثرات، عالمی طاقتوں کے مابین بے ہنگم مسابقت، توانائی کا بحران اور ماحولیاتی مسائل پر مفصل روشنی ڈالی۔