مری میں فری آئی کیمپ 964افراد مستفید
مری (نمائندہ دنیا) مری میں فری آئی کیمپ، 964افراد مستفید، سینکڑوں کو مفت ادویات اور چشموں کی فراہمی گرین لینڈ پبلک سکول سسٹم بھوربن روات اور ۔۔۔
الشفاء ٹرسٹ آئی ہاسپٹل کے باہمی اشتراک سے منعقد ہونے والا فری آئی اسکریننگ و میڈیکل کیمپ کامیابی کے ساتھ مکمل ہو گیا، 942مریضوں کی نظر کا جدید کمپیوٹرائزڈ ٹیسٹ بھی کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق 1,036مریضوں کو آنکھوں کی ادویات مفت فراہم کی گئیں جبکہ 326مستحق افراد کو بینائی کی بہتری کیلئے چشمے دیئے گئے۔