پولیس کی غیر قانونی کارروائی ایس ایس پی کو انکوائری کا حکم
اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے) جوڈیشل مجسٹریٹ زنیرہ ظفر کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں پولیس کی جانب سے مبینہ طور پر غیر قانونی کارروائی اور شہریوں کی گرفتاری کے معاملے پر ۔۔۔
ایس پی کی جانب سے جمع کرائی گئی انکوائری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ایس ایس پی کو انکوائری کرنے کا حکم دے دیا۔ خاتون آنسہ بی بی کی جانب سے فہیم گل ایڈووکیٹ کے ذریعے عدالت میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ پولیس اہلکاروں نے ان کے بھائی سمیت دیگر افراد کو غیر قانونی طریقے سے راولپنڈی سے گرفتار کیا، درخواست کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس اہلکاروں نے نہ صرف غیر قانونی طور پر گرفتاری عمل میں لائی بلکہ قیمتی موبائل فونز اور دیگر سامان بھی اپنے قبضے میں لے لیا۔