مرکزی جمعیت اہل حدیث کی مرکزی کابینہ، مجلس عاملہ کا اجلاس 3مئی کو ہوگا
اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مرکزی کابینہ اور مجلس عاملہ کا مشترکہ اجلاس 3مئی کو مرکزی دفتر راوی روڈ لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ ۔۔۔
اجلاس کی صدارت امیر مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم کریں گے، تمام ارکان کو باقاعدہ دعوت نامے ارسال کر دیئے گئے ہیں۔ اجلاس موجودہ قومی و بین الاقوامی صورتحال کے تناظر میں غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے، جس میں تنظیمی، سیاسی اور دعوتی امور پر تفصیلی اور ہمہ جہت غور کیا جائے گا۔