ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وفاقی مشیر ثقافت
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) وفاقی مشیر برائے ثقافت و قومی یکجہتی حکومتِ پاکستان چودھری ارشد اسماعیل اور۔۔۔
صوبائی کوآرڈینیٹر پنجاب دخترانِ پاکستان پروگرام مسز منیبہ نیئر نے پنجاب آرٹس کونسل کے ایک اہم دورے کے دوران ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ وفاقی مشیر نے کہا کہ پاکستان مختلف اور خوبصورت ثقافتوں کا حسین امتزاج ہے جو ہماری قومی شناخت کی بنیاد ہے ۔ ملک کے مختلف خطے اپنی تاریخی اور روحانی اہمیت کے باعث منفرد مقام رکھتے ہیں اور ان کی ثقافتی وراثت کو محفوظ رکھنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔