اسلام آباد میں سرچ آپریشنز، 4افراد، 20موٹرسائیکل تھانے بند
230افراد، 39ہوٹلز، 197موٹر سائیکلوں اور 53گاڑیوں کی چیکنگ
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں مشترکہ گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہے۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ کورال، ترنول اور پھلگراں کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیے گئے۔ اسلام آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق انڈسٹریل ایریا، لوہی بھیر اور سمبل کے علاقوں میں سرچ آپریشنز کیے گئے، سرچ آپریشن کے دوران 230افراد اور 128گھرانوں، 39ہوٹلز اور 34دکانوں کو چیک کیا گیا، 197موٹر سائیکلوں اور 53گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ چار مشکوک افراد اور 20موٹرسائیکلوں کو مزید جانچ پڑتال کیلئے تھانوں میں منتقل کیا گیا۔