شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنیوالا شخص گرفتار
راولپنڈی (خبرنگار) چکری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے شادی شدہ خاتون سے زیادتی کرنے والے شخص کو گرفتارکر لیا۔۔۔
، مدعیہ مقدمہ کے مطابق زیر حراست شخص بلیک میل کرکے زیادتی کرتا رہا اور رقم لیتا رہا، ملزم کے زیر استعمال موبائل فون اور خاتون سے لی گئی رقم سے خریدا گیا موٹر سائیکل برآمد کر لیا گیا، متاثرہ خاتون کا میڈیکل پراسس کروایا گیا ہے ۔