چکوال، گھر کے کچن کی کچی چھت منہدم ،ملبے تلے دب کر خاتون زخمی
چکوال(این این آئی)بہکڑی گاؤں میں ایک گھر کے کچن کی خستہ حال کچی چھت اچانک منہدم ہو گئی ہے ۔۔
، جس کے نتیجے میں ایک خاتون ملبے تلے دب کر زخمی ہو گئی ہے ۔ ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ چھت ایک انتہائی پرانی بنیاد پر قائم تھی اور اس میں استعمال ہونے والے لکڑی کے بالے اور دیگر تعمیراتی اجزاء مکمل طور پر بوسیدہ اور ناکارہ ہو چکے تھے ۔