ممکنہ سیلاب سے قبل ہنگامی اقدامات کیے جا ئیں ،پاکستان عوامی تحریک
اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے )پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر میاں ریحان مقبول نے کہا ہے کہ۔۔۔
حکومت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے کو ئی سبق حاصل نہیں کیا ،گزشتہ سیلاب کے متاثرین ابھی پوری طرح اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہو سکے تھے کہ ایک بار پھر سیلاب کے خطرات سر پر منڈلانے لگے ، حالیہ بارشوں سے 100افراد جاں بحق ہو گئے ۔ انہوں نے کہا ممکنہ سیلاب سے قبل ہنگامی اقدامات کیے جا ئیں۔، حکومت کشتیاں، امدادی ٹیمیں اور آلات سیلاب سے ممکنہ خطرات والے علاقوں میں پہنچائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments