فیڈرل اردو یونیورسٹی کا کانووکیشن اکتوبر میں منعقد ہو گا
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) وائس چانسلر فیڈرل اردو یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اعلان کیا ہے کہ یو نیورسٹی کا کانووکیشن اکتوبر میں منعقد ہو گا۔
اسلام آباد اور کراچی دونوں کیمپسز میں جلسہ ہائے تقسیم اسناد کا انعقاد کیا جائے گا۔ جامعہ اردو سے فارغ التحصیل ہونہار نوجوانوں کو ڈگریوں اور میڈلز سے نوازا جائے گا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے کہا کہ الائیڈ بینک کے تعاون سے شہر قائد اور شہر اقتدار میں قائم کیمپسز میں کانوکیشنز ہو رہے ہیں جن کیلئے الائیڈ بینک کے شکر گزار ہیں، 15 برسوں سے کانووکیشن کا سلسلہ رکا ہوا تھاجو اب دوبارہ شروع کیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments