اگست، 15سرچ آپریشنز، 9ہزار افراد، 4ہزار گھروں کی چیکنگ
274ہوٹلز، 1,027دکانوں، 4,908موٹرسائیکلوں کی جانچ پڑتال
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں اور شہریوں کے تحفظ کیلئے گرینڈ کومبنگ سرچ آپریشنز جاری ہے۔ آئی جی کے احکامات پر ماہِ اگست کے دوران وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں 145گرینڈ سرچ آپریشنز کیے گئے۔ ترجمان پولیس کے مطابق سرچ آپریشنز کے دوران 9,317افراد اور 3,993گھرانوں کی چیکنگ کی گئی۔ 274ہوٹلز، 1,027دکانوں، 4,908موٹر سائیکلوں اور 1,720گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی۔ مزید جانچ پڑتال کیلئے 251مشکوک افراد، 453موٹرسائیکلیں اور 5گاڑیاں متعلقہ تھانوں منتقل کی گئیں۔ منشیات اور غیر قانونی اسلحہ رکھنے والے 4ملزمان گرفتار، آئس، خنجر، 3پستول اور ایمونیشن برآمد کئے گئے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments