کالے شیشے، 450سے زائد گاڑیوں کیخلاف کارروائی

کالے شیشے، 450سے زائد گاڑیوں کیخلاف کارروائی

اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے خصوصی دستے تعینات

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی کالے شیشوں والی گاڑیوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ ایک ماہ کے دوران کالے شیشوں والی 450سے زائد گاڑیوں کے خلاف قانونی کارروائیاں عمل میں لائی گئیں۔آئی جی سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے ۔ترجمان کے مطابق اہم شاہراہوں اور چوراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات کیے گئے ہیں۔کالے شیشوں اور دیگر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرینس پالیسی کے تحت بلاامتیاز کارروائی جاری ہے ۔ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے ، شہری قوانین کی مکمل پابندی کریں۔ سی ٹی او کاکہنا ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی سے آپ کی اور دیگر شہریوں کی قیمتی جانیں محفوظ رہ سکتی ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...