خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی

خواتین کو ہراساں کرنیوالا ملزم گرفتاری کے دوران زخمی

اٹک (اے پی پی) تحصیل پنڈی گھیب میں خواتین اور بچوں کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے الزام میں مطلوب ملزم عاصم نواز کو سی سی ڈی ٹیم اٹک نے کارروائی کے دوران زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔۔۔

 پولیس کے مطابق 16 اگست 2026 کو محلہ پپلاں والی مسجد کے قریب ملزم عاصم نواز کی جانب سے ایک راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکات کا واقعہ پیش آیا ،سی سی ڈی ٹیم اٹک نے ملزم کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی تو ملزم نے مزاحمت کی اور پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی شروع کردی اسی دوران ملزم نے مبینہ طور پر پسٹل نکالنے کی کوشش کی، جس سے لوڈڈ پسٹل اچانک چل گیا اور گولی لگنے سے ملزم شدید زخمی ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...