ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے) کے زیرِ اہتمام تربیتی پروگرام ختم
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ہیلتھ سروسز اکیڈمی (ایچ ایس اے ) کے زیرِ اہتمام بلوچستان کے 150پیرامیڈیکس اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے منعقدہ 12ہفتوں پر مشتمل صلاحیتوں میں اضافے کا تربیتی پروگرام مکمل ہو گیا۔
پروگرام کا مقصد بلوچستان کے مختلف اضلاع کے ہسپتالوں میں ہنگامی طبی امداد، انتہائی نگہداشت اور فرنٹ لائن ہیلتھ سروسز کو جدید خطوط پر استوار کرنا تھا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی تھے، جبکہ صوبائی وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ، وزیر صحت گلگت بلتستان اقبال حسن، وائس چانسلر ہیلتھ سروسز اکیڈمی پروفیسر ڈاکٹر شہزاد علی خان، بولان یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شبیر احمد لہڑی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ندیم سجاد کیانی اور فیکلٹی ممبران نے بھی شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments