راولپنڈی پولیس کی کارروائیاں ، 4ملزمان گرفتار،شراب اسلحہ برآمد
کارروائیاں تھانہ صادق آباد، دھمیال، جاتلی اور گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں
راولپنڈی (اے پی پی) راولپنڈی پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 4ملزمان کو گرفتار کر کے 10لٹر شراب اور ناجائز اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق کارروائیاں تھانہ صادق آباد، دھمیال، جاتلی اور گوجر خان کے علاقوں میں کی گئیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر کے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ ڈویژنل ایس پیز نے کہا ہے کہ منشیات اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ اور ایسے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments