دس ماہ میں راولپنڈی میں 1804منشیات سپلائرز گرفتار
گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد ،176مقدمات درج
راولپنڈی (این این آئی) رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران راولپنڈی پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 1786مقدمات درج کرکے 1804منشیات سپلائرز کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزمان سے کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق پولیس نے گرفتار ملزمان کے قبضے سے 1ٹن 287 کلو گرام سے زائد 1288.613کلو گرام چرس، ساڑھے 6کلو گرام سے زائد ہیروئن، ساڑھے 17کلو گرام سے زائد آئس اور 10ہزار 744لٹر شراب برآمد کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments