18سالہ لڑکے سے زیادتی کی کوشش، ملزم گرفتار
راولپنڈی (این این آئی)روات پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 18سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق مدعی مقدمہ نے پولیس کو بتایا کہ ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اس سے زیادتی کی کوشش کی، تشدد کا نشانہ بنایا، ویڈیو بنائی اور دھمکیاں دیں۔ پولیس نے شہری کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments