آر پی او کی تھانہ جلالپور شریف اور پنڈدادنخان میں کھلی کچہریاں، مسائل سنے

آر پی او کی تھانہ جلالپور شریف اور  پنڈدادنخان میں کھلی کچہریاں، مسائل سنے

کھیوڑہ (نمائندہ دنیا) آر پی او راولپنڈی ریجن بابر سرفراز الپا کا ڈی پی جہلم شفیق احمد کے ہمراہ تھانہ جلالپور شریف اور تھانہ پنڈ دادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد، شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل، شکایات اور تجاویز پیش کیں۔

 آر پی او نے شہریوں کی درخواستیں خود سنیں اور متعلقہ افسران کو موقع پر ہی میرٹ اور قانون کے مطابق فوری کارروائی کرتے ہوئے مسائل کے حل کے احکامات جاری کیے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...