پرائیویٹ تعلیمی اداروں کے مسائل حل کرینگے ،اے ڈی سی
راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار )آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن شمالی پنجاب کے صدر اور۔۔
ممبر ڈسٹرکٹ رجسٹریشن اتھارٹی راولپنڈی ابرار احمد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر سے ملاقات کی، جس میں نجی تعلیمی اداروں کو سول ڈیفنس کے عملے کی جانب سے جاری کیے جانے والے نوٹسز اور فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء کے لیے مبینہ طور پر بھاری فیسیں وصول کیے جانے پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوشل سروسز فضائل مدثر نے تحفظات کو توجہ سے سنا اور معاملے کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کروائی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments