دودھ کی دکان پرفائرنگ بھتہ خوری کاشاخسانہ نکلی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ناظم آباد میں بھتہ خوری، دودھ کی دکان پر فائرنگ کی سی سی ٹی وی منظرعام پر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ناظم آباد نمبر ایک میں دودھ کی دکان پر دو روز قبل فائرنگ کا واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ نکلا، جسکی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے ۔فوٹیج کے مطابق شلوار قمیض میں ملبوس ملزم دکان کے کاؤنٹر پر پرچی رکھتا ہے اور چند لمحوں بعد فائرنگ کرکے موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔