نیٹی جیٹی کے قریب سمندر سے لاش برآمد
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈاکس پولیس کے مطابق نیٹی جیٹی لالا زار کے قریب سمندر سے کئی روز پرانی نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔۔۔
متوفی کی عمر 30 سے 35 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے ، ادھر غازی گوٹھ میں 12 سالہ زاہد ولد محمد خان پانی کی لائن میں ڈوب گیا،ہفتے کو دوسرے روز بھی بچے کی تلاش جاری رہی۔