شہداد پور:سنگھر شاخ کی ٹیل تک پانی نہ پہنچنے پر عدالت سے رجوع
شہدادپور (نمائندہ دنیا)شہدادپورکے رہائشی نبی بخش ملوکانی نے سول کورٹ مجسٹریٹ ٹو ٹنڈو آدم میں سنگھر شاخ میں شہر کا گندا پانی چھوڑنے ، پانی چوری اور فروخت سمیت پوچھڑی کے آبادگاروں کو پانی نہ ملنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ 2018 میں سنگھر مائنر کو پکا کرنے کا ٹینڈر جاری ہوا مگر تاحال کام شروع نہ ہوسکا، جبکہ شہر کا گندا پانی شاخ میں چھوڑے جانے سے انسانوں اور جانوروں کو آلودہ پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے ۔ درخواست گزار نے الزام عائد کیا کہ آبپاشی حکام غیرقانونی پانی فروخت کر رہے ہیں، جس کے باعث زمینیں بنجر ہو رہی ہیں۔ عدالت نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر، مختارکار، آبپاشی انجینئر، ایس ڈی او ایریگیشن داروغہ کو 4 مئی کو طلب کر لیا۔