کراچی کے بعد حیدر آباد میں بھی دودھ مہنگا کردیا گیا
حیدرآباد (بیورو رپورٹ، مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی کے بعد حیدرآباد میں بھی دودھ کی قیمت بڑھا دی گئی۔
ڈپٹی کمشنر کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہول سیلر 215 روپے میں دکاندار کو فروخت کرے گا جبکہ دکاندار 230 روپے فی لیٹر میں فروخت کرنے کا پابند ہوگا۔ تاہم شہریوں کو 240 روپے لیٹر دودھ فروخت کیا جارہا ہے ، شہر کے مختلف مقامات کی دکانوں پر 240 کا نرخ آویزاں کردیا گیا ہے۔