شاہ فیصل کالونی میں قتل کی فوٹیج سامنے آگئی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ فیصل کالونی نمبر چار میں دو روز قبل چھری کے وار سے قتل کیے جانے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
فوٹیج میں دیکھا گیا کہ مقتول اور قاتل اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گلی سے لڑتے ہوئے نکل رہے ہیں، ملزم ارشد بٹ کو گلی میں موجود لوگ روکتے رہ گئے تاہم ملزم نے مقتول شان پر پے در پے وار کئے ، ملزم ارشد بٹ نے سر عام اپنے ہی ساتھی شان کو قتل کیا اور چھری لہراتا رہا۔ مقتول شان شاہ فیصل کالونی نمبر چار کا رہائشی تھا ، پولیس نے ملزم ارشد بٹ کو گرفتار کرکے آلہ قتل چھری برآمد کرلی۔