فریال تالپورکاآرٹس کونسل کا دورہ
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور نے آرٹس کونسل کراچی کا دورہ کیا۔۔۔
جہاں انہوں نے آرٹس کونسل کے صدر احمد شاہ سے ان کے بھائی کے انتقال پر تعزیت کی ۔فریال تالپور نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کے لیے دعا بھی کی۔