آئی ٹی ورکرز کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے کی ملزمہ کی ضمانت

 آئی ٹی ورکرز کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے کی ملزمہ کی ضمانت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شمالی کوریا میں آئی ٹی ورکرز کو جعلی دستاویزات فراہم کرنے کے مقدمے میں خاتون ملزمہ عالیہ بتول کی ضمانت منظور کرلی گئی۔۔۔

عدالت نے ملزمہ کو دس لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران عدالت نے ریمارکس دیے کہ کیس کے تمام شواہد ایف آئی اے کی تحویل میں ہیں اور اب اس بات کا کوئی خدشہ نہیں کہ ملزمہ شواہد میں ردوبدل کرے گی، عدالت کے مطابق ملزمہ نومبر 2025 سے جیل میں ہے جبکہ اس جرم کی سزا سات سال سے کم ہے ، لہٰذا ضمانت منظور کی جاتی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں