کریم آباد انڈر پاس منصوبہ میں تاخیر پرتشویش
کراچی(آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے جنرل سیکرٹری ارسلان خالد نے کریم آباد انڈر پاس منصوبے کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کام، غیر معیاری کارکردگی اور مسلسل تاخیر پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ 2023 میں شروع ہونے والا کریم آباد انڈر پاس منصوبہ تاحال مکمل نہیں ہو سکا، جبکہ یہ منصوبہ صرف 10 ماہ میں مکمل ہونا تھا لیکن تین سال گزرنے کے باوجود نامکمل ہے ۔