الخدمت شعبہ تعلیم کے تحت 61بچوں کا حفظ قرآن مکمل

الخدمت شعبہ تعلیم کے تحت 61بچوں کا حفظ قرآن مکمل

کراچی (این این آئی)الخدمت شعبہ تعلیم کے تحت 61بچوں نے حفظ قرآن اور 600 بچوں نے ناظرہ مکمل کرلیا۔ناظرہ اور حفظ قرآن مکمل کرنے والوں کے لیے ادارہ نورحق میں تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

جس میں 2025-26 کے تعلیمی سیشن کے وران حفظ اور ناطرہ مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات اور 27معلمین اور معلمات کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ زدی گئیں جبکہ تمام بچوں کو اسکارف کے تحائف دئیے گئے ،اس موقع پر چیف ایگز یکٹو الخدمت کراچی نے تقریب کی صدارت کی ۔تقریب سے خطاب کر تے ہوئے نوید علی بیگ نے کہا طلبہ دین کو قرآن وحدیث کے ذریعے سیکھنے کی کوشش کریں ،علم دین سیکھے اوراپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھالے بغیر دنیا وآخرت کی کامیابی ممکن نہیں ،انہوں نے کہا کہ تمام حفاظ اور اناظرہ مکمل کرنے والے طلبہ وطالبات مبارک باد کے مستحق ہیں کہ انہوں نے محنت اور لگن کے ساتھ حفظ اور ناظرہ مکمل کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں