پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ عوام دشمنی،وحدت مسلمین
کراچی(اسٹاف رپورٹر) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے پولٹیکل سیکرٹری علامہ مبشر حسن نے وفاقی حکومت کی جانب سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 26 روپے 77 پیسے اضافے کو عوام دشمن، ظالمانہ اور معاشی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے۔
اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ پٹرول کی قیمت 393 روپے 35 پیسے اور ڈیزل 380 روپے 19 پیسے فی لٹر مقرر کرنا غریب عوام پر ظلم کے پہاڑ توڑنے کے مترادف ہے ۔ پہلے ہی مہنگائی، بے روزگاری اور معاشی بحران سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنا ناقابل برداشت ہوچکا ہے ۔علامہ صادق جعفری نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں یہ ظالمانہ اضافہ صرف ایندھن تک محدود نہیں رہے گا بلکہ اس کے نتیجے میں اشیائے خوردونوش، ٹرانسپورٹ کرایوں اور روزمرہ استعمال کی تمام بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوگا۔