جہان آباد میں سیوریج کا نظام درہم برہم

جہان آباد میں سیوریج کا نظام درہم برہم

کراچی (این این آئی) شیر شاہ کے علاقے جہان آباد یوسی 7 میں سیوریج کے گندے پانی نے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔۔۔

 جہاں کئی روز سے سڑکوں اور گلیوں میں کھڑا بدبودار پانی نہ صرف آمد و رفت میں شدید رکاوٹ بن رہا ہے بلکہ صحت عامہ کے لیے بھی سنگین خطرات پیدا کر رہا ہے ۔مکینوں کے مطابق سیوریج کا پانی گھروں کے باہر اور بعض مقامات پر گھروں کے اندر تک داخل ہو چکا ہے ، جس کے باعث خواتین، بزرگوں اور بچوں کو شدید مشکلات ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں