سانگھڑ جیل سے شنوائی پرلائے گئے 3قیدی فرار، ایک پھر گرفتار
ٹنڈوآدم (نمائندہ دنیا)عدالت میں سانگھڑ جیل سے شنوائی پر آنے والے تین قیدی علی گل پڑھیار، بچل رند اور۔۔۔
الیاس ساند عدالتی لاک اپ کے بیت الخلا کی کھڑکی سے فرار ہوگئے جس کے پولیس نے ایک قیدی علی گل پڑھیار کو دوبارہ گرفتار کرلیا، جبکہ دو قیدی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، پولیس کے مطابق فرار ہونے والے قیدیوں پر چوری، ڈکیتی پولیس مقابلوں کے متعدد مقدمات درج تھے جو سانگھڑ جیل میں قید تھے اور جیل پولیس کے اہلکار شنوائی کے لئے ٹنڈوآدم کی عدالت میں لائے گئے تھے جہاں سے وہ فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔