حیدر آباد:لوڈشیڈنگ سے فراہمی آب متاثر، حیسکو سے شیڈول بہتری کی اپیل

حیدر آباد:لوڈشیڈنگ سے فراہمی آب متاثر، حیسکو سے شیڈول بہتری کی اپیل

حیدر آباد (بیورو رپورٹ) اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور ٹیکنکل فالٹس سے فراہمی آب کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔۔۔

 ، متعدد علاقوں میں قلت آب کی شکایات پر واٹر کارپوریشن نے سخت گرمی میں قلت آب سے عوامی مشکلات کے پیش نظر حیسکو سے بجلی کی فراہمی میں بہتری کی اپیل کر دی ۔ میڈیا سیل واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے جاری اعلامئے میں واضح کیا گیا کہ فراہمی آب کے نظام کو رواں رکھنے کے لئے بجلی کی ضرورت ہے ۔جبکہ چند ہفتوں سے اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے علاوہ طویل دورانیہ کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ اور آئے روز ہونے والے ٹیکنیکل فالٹس کے باعث حیدرآباد واٹر کارپوریشن فراہمی آب کا نظام رواں رکھنے سے قاصر ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں