تلہار، جھڈو میں گروہی تصادم، 4خواتین سمیت 34زخمی
تلہار، جھڈو (نمائندگان دنیا)تلہار اور جھڈو میں گروہی تصادم سے 4خواتین سمیت 34افراد زخمی ہوگئے ۔تلہار کے قریب گاؤں بچو گاہو میں بچوں کی معمولی بات پر گاہا برادری کے گروہوں میں لڑائی ہوئی۔۔۔
جس میں کلہاڑیوں اور لاٹھیوں کے استعمال سے 10 افراد زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا، ان میں زاہد، شہزاد، اکرم، ابراہیم، رستم ، وزیر اور غلام اللہ شامل ہیں۔ جبکہ جھڈو میں نبی سر روڈ پر نجمہ شوگر مل کے نزدیک سرکاری زمین پر گھر بنانے پر گشکوری برادری کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران لاٹھیاں اور کلہاڑیاں لگنے سے 4 خواتین سمیت دونوں گروپوں کے 24 افراد زخمی ہوگئے ، زخمیوں کو علاج کے لیے رورل ہیلتھ سینٹر جھڈو پہنچایا گیا اس دوران دونوں گروپوں کے افراد بڑی تعداد میں اسپتال پہنچ گئے جہاں مزید جھگڑے کے خدشے پر پولیس نفری بھی پہنچ گئی۔