اسلام کسی طبقے کا استحصال برداشت نہیں کرتا، شجاع الدین شیخ
سکھر (نامہ نگار)محسن انسانیت حضرت محمد ﷺ کی عطا کردہ معاشی پالیسی اپنائی جائے تو مزدور اور سرمایہ کار کے درمیان مثالی تعلق قائم ہوسکتاہے۔
اسلام کسی طبقے کا استحصال برداشت نہیں کرتا ، دورِ نبویﷺ اور خلافتِ راشدہ میں اسلامی ریاست کے عدلِ اجتماعی کی انتہائی روشن مثالیں سامنے آئیں۔تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہا کہ یکم مئی 1886ء کے سانحہ شکاگو نے سرمایہ دارانہ نظام کے بدنما چہرے کو بے نقاب کر دیا۔ حقیقت یہ ہے کہ یورپ میں صنعتی انقلاب کے بعد مزدور طبقہ پر سرمایہ داروں نے ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے۔