رینجرز کی کارروائی پاپا گروہ کا سرغنہ گرفتار

رینجرز کی کارروائی  پاپا گروہ کا سرغنہ گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شاہ فیصل کالونی میں رینجرز کی کارروائی،ترجمان رینجرز کے مطابق پاپا گروہ کا سرغنہ گرفتار نعمان احمد عرف پاپا خفیہ اطلاع پر گرفتار۔۔۔

گرفتار ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فونز اور موٹرسائیکل برآمد ملزم کراچی سمیت پنجاب میں بھی ڈکیتی وارداتوں میں ملوث رہا،ملزم 200 سے زائد ڈکیتی وارداتوں میں ملوث ہے ،40 سے 50 موٹرسائیکلیں اور سینکڑوں موبائل فون چھیننے کا انکشاف ملزم 50 سے 60 لاکھ روپے چھیننے میں بھی ملوث رہا، ملزم بھینس کالونی میں پولیس مقابلے میں زخمی ہوا تھا،گرفتار ملزم کے خلاف کراچی اور پنجاب میں متعدد مقدمات درج ہیں۔دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری،ملزم برآمد شدہ سامان سمیت پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں