رشوت ستانی پر دو پولیس افسران معطل
کراچی(اسٹاف رپورٹر)بوٹ بیسن تھانے کی رشوت ستانی سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا معاملہ۔
وائرل ویڈیو کا ڈی آئی جی ساؤتھ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے سب انسپکٹر طاہد نوید اور سب انسپکٹر صفدر کو معطل کرتے ہوئے فوری ہیڈکوارٹر رپورٹ کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔واقعے کی انکوائری ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ کو دی گئی ہیں۔