حوالہ نیٹ ورک کاملزم ڈیجیٹل شواہد سمیت گرفتار

حوالہ نیٹ ورک کاملزم  ڈیجیٹل شواہد سمیت گرفتار

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ایف آئی اے اے سی سی کراچی نے ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک بے نقاب کردیا ہے جس میں ملزم ڈیجیٹل شواہد سمیت گرفتار کیا گیا ہے۔

ترجمان ایف آئی ڈائریکٹر کے مطابق ایف آئی اے کراچی زون کی زیر نگرانی کارروائی ہوئی جس میں منظم مالی جرائم کے خلاف مؤثر اور کامیاب آپریشن کیا گیا جس میں مقدمہ نمبر 34/2026 میں تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ۔تحقیقات میں محمد اشرف منظم ہنڈی/حوالہ نیٹ ورک کا اہم کردار نکلا۔ سرحد پار غیر قانونی مالی لین دین کا انکشاف ہوا جس میں نیٹ ورک امارت، چین، کینیڈا، ملائیشیا اور افریقہ تک پھیلا ہوا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں