حادثے میں موٹرسائیکل سوار جاں بحق
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شارع فیصل اسٹار گیٹ کے قریب ٹریفک حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق،ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت طلحہ کے نام سے ہوئی تاہم لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
دوسری جانب ملیر 15 نمبر کے قریب مسافر بس پل کی دیوار سے ٹکراگئی حادثے میں بس میں سوار خاتون سمیت 03 افراد معمولی زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا حادثے کے نتیجے میں ملیر 15 نمبر پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی تاہم ٹریفک پولیس نے متاثرہ بس کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کی روانی بحال کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments