جیکب آباد:آٹے کی بلوچستان اسمگلنگ ناکام، 95بوریاں ضبط
جیکب آباد(نمائندہ دنیا)جیکب آبادکے تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی بلوچستان اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔
پولیس نے دو لوڈر رکشوں کے ذریعے اسمگل کیا جانے والا مجموعی طور پر 95 بوریاں آٹا تحویل میں لے لیا، پولیس کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچستان کی جانب جانے والے دو لوڈر رکشوں کو روک کر تلاشی لی جس کے دوران ان میں لدا ہوا 95 بوریاں آٹا برآمد ہوا، پولیس کے مطابق آٹا غیر قانونی طور پر بلوچستان منتقل کیا جارہا تھا جسے قبضے میں لے کر قانونی کارروائی کردی گئی ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments