پورٹ قاسم ٹریفک پولیس کی کارروائی، منی کنٹینر ٹرک سے بچی بازیاب ، ملزم گرفتار

پورٹ قاسم ٹریفک پولیس کی کارروائی، منی کنٹینر ٹرک سے بچی بازیاب ، ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پورٹ قاسم ٹریفک پولیس کی کارروائی، منی کنٹینر ٹرک سے بچی بازیاب پولیس کے اشارے پر نہ رکنے والے منی کنٹینر ٹرک کا تعاقب کرکے روکا گیا۔۔۔

شور کی آواز سن کر پولیس نے منی کنٹینر ٹرک کی تلاشی لی،منی کنٹینر سے مبینہ طور پر زبردستی لے جانے والی بچی بازیاب۔ بازیاب بچی کی شناخت عالیہ بہادر کے نام سے ہوئی بچی کو مبینہ طور پر اغوا کرکے لے جانے والے ملزم کی شناخت فرید کے نام سے ہوئی ٹریفک پولیس نے ملزم فرید کو بچی سمیت شاہ لطیف تھانے کے حوالے کردیا، بازیاب بچی اور ڈرائیور کورنگی ضیا کالونی کے رہائشی ہیں،پولیس نے بتایا کہ ڈرائیور فرید بچی کو گھمانے کے بہانے لے کر نکلا اور پورٹ قاسم تک لے آیا،ڈرائیور کو جب ٹریفک پولیس نے روکا تو اس نے بچی کو چادر کے نیچے چھپانے کی کوشش کی،ڈرائیور پولیس کی حراست میں ہے تفتیش جاری ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...