میرپور خاص:سویرا لغاری، فیضان کیسز، 48افراد کیخلاف مقدمہ

میرپور خاص:سویرا لغاری، فیضان کیسز، 48افراد کیخلاف مقدمہ

18 نامزد، 30 نامعلوم شامل، مقدمے میں دہشت گردی ایکٹ کی دفعات شاملپولیس پرحملہ، ملزمان چھڑانے ، لاش جلانے کی کوشش کے الزام لگائے گئے ہیں

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)کریم ٹاؤن میں 4 روز قبل سویرا لغاری اور فیضان غوری کی گولیوں سے چھلنی لاشیں ملنے کے بعد مقتولہ کے ورثا اور پولیس کے درمیان جھڑپ کا مقدمہ سرکار کی مدعیت میں درج کرلیا گیا، سیٹلائٹ ٹاؤن تھانے میں سب انسپکٹر اسلم راجپوت کی مدعیت میں درج مقدمے میں 18 نامزد جبکہ 30 نامعلوم افراد کو ملزم قرار دیتے ہوئے انسدادِ دہشت گردی ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ایف آئی آر میں پولیس کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ گھر کے اندر فائرنگ کے واقعے کے دوران پولیس اہلکار گھر میں داخل ہوئے اور وہاں موجود تین افراد کو حراست میں لینے سمیت جاں بحق فیضان کی لاش باہر منتقل کرنے کی کوشش کی، اس دوران مبینہ واجد لغاری کی ایما پر متعدد افراد نے پولیس کارروائی میں مزاحمت کی اور مبینہ ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی، ایف آئی آر کے مطابق شعیب رضا لغاری، توفیق لغاری، جمشید لغاری، عباس لغاری، طارق علی لغاری، اظہر لغاری، معشوق لغاری، احمد لغاری، وسیم لغاری، صعیب لغاری، سچل لغاری، منیر احمد اور تیمور لغاری سمیت دیگر افراد نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں سے مزاحمت اور مارپیٹ کی مقدمے میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ واجد لغاری نے پولیس پر پستول سے فائرنگ بھی کی جبکہ اعجاز شر، نور محمد مہر، علی اکبر شر اور جام شوکت ابڑو نے پولیس سے مزاحمت کی، لوگوں کو مبینہ جاں بحق شخص کی لاش جلانے کیلئے اکسایا، ایف آئی آر میں مزید الزام عائد کیا گیا کہ ملزمان نے ریاست مخالف نعرے لگائے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...