کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

کورنگی میں نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق

سرجانی میں موٹر سائیکل سوارشدید زخمی ، شہریوں نے منی ٹرک جلا دیا کلفٹن اور لیاقت آباد دونمبرسے ملنے والی لاشوں کی شناخت نہ ہوسکیں

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ٹریفک حادثات میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا ،کلفٹن اور لیاقت آباس سے دو لاشیں بھی ملی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کورنگی چکرا گوٹھ بنگالی پاڑا کے قریب ٹریفک حادثہ، نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے راہگیر شخص جاں بحق ہوگیا، جاں بحق شخص کی شناخت تاحال نہ ہوسکی جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ علاوہ ازیں سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب تیز رفتار منی ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں حنظلہ نامی نوجوان زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل شہریوں نے ٹرک کو آگ لگا دی۔ پولیس حکام کے مطابق حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے حادثے میں ملوث ٹرک کو تحویل میں لے لیا ہے۔

واقعے کے بعد ٹرک کو نذر آتش کرنے میں ملوث ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا گیا ۔ پولیس کے مطابق واقعے کے اطراف کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں ۔دوسری جانب کلفٹن چائنا پورٹ کے قریب کچرا کنڈی سے 43 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق لاش بوٹ بیسن تھانے کی حدود سے ملی جس کی شناخت نصیر احمد کے نام سے ہوئی ہے ۔ لاش کو ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ فوری موت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔مزید برآں لیاقت آباد 2 نمبر کے قریب سے ایک شخص کی لاش ملی، وجہ ہلاکت و شناخت تاحال نامعلوم ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...