نظام تبدیلی، عوام کوبااختیار بنانے کی آوازیں آرہیں، علی خورشیدی
ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کاساتھ دیا، لیکن عوام بنیادی ضرورت کیلئے پریشانفرسودہ نظام تبدیل، بااختیار انتظامی نظام کاقیام وقت کا تقاضا، حیدر آباد میں خطاب
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا ہے کہ نظام کی تبدیلی اور عوام کو بااختیار بنانے کی آوازیں آرہی ہیں، فرسودہ نظام کی تبدیلی اور بااختیار انتظامی نظام کا قیام وقت کا تقاضا ہے ، ایم کیو ایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، لیکن عوام بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا۔ 75 سال گزرنے کے باوجود ہمارا موجودہ گورننس ماڈل صوبہ سندھ میں ناکام ہوچکا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے زیرِ اہتمام شہر کے عمائدین اور بزنس کمیونٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات، انتظامی یونٹ وقت کی ضرورت کے عنوان سے پروگرام سے خطاب میں کیا،علی خورشیدی نے کہا اگر موجودہ نظام خراب ہے تو اسے بہتر کیسے بنایا جائے۔
یہ بنیادی سوال ہے ۔ ایم کیو ایم پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ گورننس ماڈل میں تبدیلی ناگزیر ہے ، ہم نے جب بھی نظام کی تبدیلی کی بات کی، اس کے ساتھ متبادل تجاویز بھی پیش کیں، اگر ایم کیو ایم پاکستان انتظامی یونٹس کے قیام کی بات کرتی ہے تو اس میں غلط کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے ہمیشہ ریاست اور حکومت کا ساتھ دیا ہے ، لیکن آج کراچی سے اوباڑو تک عوام کو بنیادی ضروریاتِ زندگی کی فراہمی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ موجودہ نظام سے بہتری کی کوئی صورت نظر نہیں آ رہی۔ ہمیں عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی ترجیحات تبدیل کرنا ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں بلدیاتی نظام کو بے اختیار اور مفلوج بنا کر رکھ دیا گیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments