روہڑی:قومی شاہراہ پرٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

روہڑی:قومی شاہراہ پرٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق

بشیر اعوان نے اسپتال، الھورایو تھہیم نے موقع پردم توڑا، ڈرائیور فرار کنڈیارو میں نوجوان کی پراسرار موت، صدمے سے والدہ بھی دم توڑگئی

اندرون سندھ (نمائندگان)روہڑی میں حادثات نے 2 جانیں لے لیں، جبکہ کنڈیارو میں نوجوان کی پراسرار موت پر والدہ بھی صدمے سے چل بسی۔ روہڑی کے قریب قومی شاہراہ پیارے واہ کے مقام پر تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی، جسکے نتیجے میں گاؤں محمد ایوب اعوان، سنگرار کے رہائشی محمد بشیر اعوان شدید زخمی ہو گئے ، جو اسپتال میں چل بسے ، جبکہ جھانگڑو تھانے کی حدود میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے معمر شخص موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت الھورایو تھہیم کے نام سے ہوئی ہے ۔ واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو ضروری کارروائی کے لیے تعلقہ اسپتال منتقل کردیا۔

کنڈیارو تھانے کی حدود گاؤں الن(علن) کلیری میں مشتاق کلیری کی اچانک پراسرار موت پر ورثاء نے قتل کے خدشات کے باعث مرحوم کا پوسٹ مارٹم کرایا تھا، آج بیٹے کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرتے ہوئے والدہ بھی انتقال کر گئی ہے ۔ دوسری جانب محراب پور میں سامٹیا پولیس چوکی کے پاس بارات کیساتھ جانے والی ایکو ساؤنڈ گاڑی گڈز رکشے سے ٹکرانے کے بعد ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، اس حادثے میں چنگیز گوپانگ، علی مرتضی مہیسر زخمی ہوگئے ، جنہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، کوٹری کبیر میں قومی شاہراہ پر نجیب الحسن پٹرول پمپ کے پاس جیو فرحان کوچ ٹرالر سے ٹکرا گئی، حادثے میں مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔ درس تھانے کی حدود میں مناہی کے قریب موٹر سائیکل رکشے سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں پوپٹ لنجار ولد ڈنو لنجار، لکھ میر لنجار زخمی ہوگئے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...