فریال تالپور کی حیدر آباد آمد، سیکورٹی کے سخت انتظامات ، دکانیں بند
حیدر آباد (بیورو رپورٹ)پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور حیدرآباد پہنچ گئیں۔ اس موقع پر سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے تھے۔۔۔
آمد سے بارہ گھنٹے قبل ہی آفندی ٹاؤن اور اطراف کے تمام بازار اور دکانیں بند اور مرکزی راستوں پر خاردار تار لگا کر آمدورفت معطل کر دی گئی۔ سخت پروٹوکول سے مقامی مکینوں اور تاجروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments