تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں ہندو کمیونٹی نے دیوالی کا تہوار منایا

تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں ہندو کمیونٹی نے دیوالی کا تہوار منایا

تھرپارکر (نامہ نگار)تھرپارکر سمیت سندھ بھر میں ہندو کمیونٹی نے مذہبی تہوار دیوالی منایا، مختلف شہروں میں مندروں اور گھروں کو برقی قمقموں، رنگ برنگی روشنیوں، پھولوں اور دیپ مالاؤں سے سجا دیا گیا۔۔۔

 جبکہ ہندو کمیونٹی کی جانب سے گھروں اور مندروں میں خصوصی عبادات اور پوجا پاٹ کا اہتمام کیا گیا۔دیوالی ہندو مذہب کا اہم ترین تہوار ہے ، جو برائی پر اچھائی اور اندھیروں پر روشنی کی فتح کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے ۔ مذہبی عقیدے کے مطابق یہ تہوار بھگوان رام کی چودہ سالہ بن باس کے بعد ایودھیا واپسی کی خوشی میں منایا جاتا ہے ۔ اس موقع پر گھروں کی خصوصی صفائی، رنگولی کی سجاوٹ، دیوی لکشمی اور بھگوان گنیش کی پوجا کے ساتھ دیے جلائے جاتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...